0
Thursday 29 Jul 2021 16:34

سندھ میں کالعدم تنظیموں، مذہبی اور دیگر شرپسند عناصر پر کڑی نگرانی رکھنے کا فیصلہ

سندھ میں کالعدم تنظیموں، مذہبی اور دیگر شرپسند عناصر پر کڑی نگرانی رکھنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی صورتحال خراب ہونے کے باعث وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے میں سیکورٹی سخت کی جائے جبکہ تمام کالعدم تنظیموں پر کھڑی نظر رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشتگردی کے واقعات رونما ہونے کے خدشات ہیں، اس لئے کالعدم تنظیموں، مذہبی اور دیگر شرپسند عناصر پر کڑی نگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مراد علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے حکام کو ہدایت کی ہے کہ سوشل میڈیا سے نفرت آمیز مواد اور دیگر مشکوک ایکٹیویٹیز پر نظر رکھی جائے، کچھ عناصر فرقہ ورانہ نفرتوں کو بڑھانے کی کوشش کریں گے، جن کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 945770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش