QR CodeQR Code

عمران خان نے قاسم سلیمانی کے قتل کو میرا کارنامہ قرار دیا تھا، ٹرمپ کا دعویٰ

29 Jul 2021 17:18

کتاب کے مصنفین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کے بارے میں یہ ریمارکس اپنے فلوریڈا والے مکان میں ایک انٹرویو کے دوران دیئے۔ فلپ رکر اور کیرول لیوننگ کے مطابق ٹرمپ نے ان کو بتایا کہ قاسم سلیمانی کا قتل حیرت انگیز واقعہ تھا، ہم اس کیلئے ایک سال سے بھی زیادہ عرصے سے منتظر تھے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے سپاہ قدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کو میرے دور حکومت کا واحد یادگار کارنامہ قرار دیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت کے حوالے سے کتاب لکھنے والے واشنگٹن کے 2 رپورٹروں فلپ رکر اور کیرول لیوننگ نے جنہوں نے وہائٹ ہائوس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے آخری مہینے کے حوالے سے ‘I can Fix It Alone – Donald Trump’s Catastrophic Final ye کتاب لکھی ہے، یہ دعویٰ کیا ہے۔ کتاب کے مصنفین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کے بارے میں یہ ریمارکس اپنے فلوریڈا والے مکان میں ایک انٹرویو کے دوران دیئے۔

فلپ رکر اور کیرول لیوننگ کے مطابق ٹرمپ نے ان کو بتایا کہ سلیمانی کا قتل حیرت انگیز واقعہ تھا، ہم اس کیلئے ایک سال سے بھی زیادہ عرصے سے منتظر تھے۔ رپورٹروں کے مطابق ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے اس حوالے سے بات کی تھی، ٹرمپ نے بتایا کہ وہ پاکستان کے عمران خان کے ساتھ ہیں، وہ بہترین ایتھلٹ ہیں، انہوں نے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کرکٹ کے جادوگر ہیں، وہ عظیم لیڈر اور خوبصورت انسان ہیں، میں ان سے مل چکا ہوں۔

مصنفین کے مطابق ٹرمپ نے عمران خان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سلیمانی کے قتل پر کہا تھا کہ یہ میری زندگی کا اب تک کا سب سے بڑا کام ہوا ہے، مصنفین نے اس کے بعد کتاب میں اضافہ کیا ہے کہ اس سے ان کی ڈرامہ کرنے اور شیخیاں بگھارنے والی خاصیت کا پتہ چلتا ہے۔ یاد رہے کہ سردار شہید قاسم سلیمانی مشرق وسطیٰ میں امریکا و اسرائیل مخالف بلاک میں اپنی نوعیت کی سب سے نمایاں شخصیت تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے 3 ماہ کے اندر جن کو قتل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 945778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945778/عمران-خان-نے-قاسم-سلیمانی-کے-قتل-کو-میرا-کارنامہ-قرار-دیا-تھا-ٹرمپ-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org