QR CodeQR Code

یمنی فورسز کیجانب سے جارح سعودی فوجی اہداف پر جوابی ڈرون حملہ

29 Jul 2021 18:42

جارح سعودی فوجی اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کیجانب سے سعودی عرب کے جنوب میں واقع فوجی اہداف کو ڈرون طیارے کیمدد سے نشانہ بنایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے جارح سعودی فوجی اتحاد کے عسکری اہداف پر ڈرون طیارے سے جوابی حملہ کیا گیا ہے۔ سعودی چینل العربیہ نے اس حوالے سے جارح سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ یمن کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں واقع فوجی اہداف کو 1 ڈرون طیارے کی مدد سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد نے اپنے بیان میں ہمیشہ کی طرح یہ دعوی کیا ہے کہ اس نے حملہ آور یمنی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے جبکہ دوسری جانب الجزیرہ نے بھی اس ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 945787

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945787/یمنی-فورسز-کیجانب-سے-جارح-سعودی-فوجی-اہداف-پر-جوابی-ڈرون-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org