QR CodeQR Code

کراچی، تاجر برادری کے اہم مطالبات پر یقین دہانیاں

29 Jul 2021 19:02

شرجیل گوپلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ کل کے ٹاسک ‏فورس کے اجلاس میں اوقات کار بڑھانے کی بات چیت ہوگئی، نہ کہ بند کرنے کی، مارکیٹوں میں ‏ایک دن کی تعطیل اور وقت 10 بجے تک کیا جاۓ گا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کمشنر ہاؤس کراچی میں تاجروں کے ٹاسک فورس کے اجلاس میں مطالبات پیش کرنے کی یقین ‏دھانی پر مزاکرات ختم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ہاؤس کراچی میں میٹنگ کے بعد کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے تاجروں نے میڈیا سے بات چیت ‏کی اس۔ شرجیل گوپلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ کل کے ٹاسک ‏فورس کے اجلاس میں اوقات کار بڑھانے کی بات چیت ہوگئی، نہ کہ بند کرنے کی، مارکیٹوں میں ‏ایک دن کی تعطیل اور وقت 10 بجے تک کیا جاۓ گا۔ انہوں نے کہا کہ مکمل لاک ڈائون کی افواہوں پر کان نہ دھریں، ایسا کچھ نہیں ہے، جوبلی مارکیٹ ‏کے دوکانداروں کی بھی مالی معاونت کی جائے گی اور ایس ایچ او نبی بخش کے خلاف بھی ‏کاروائی کی جائے گی۔

تاجر رہنما جمیل پراچہ نے کہا کہ ہماری میٹنگ وزیراعلیٰ سندھ سے کروائی جائے، ایسی میٹنگز کا کوئی ‏نتیجہ حاصل نہیں ہوتا، ایسا نہ ہو کہ کل کا فیصلہ آج کی باتوں کے برعکس ہو جائے۔ الیاس میمن نے کہا کہ ٹیسٹنگ کم ہونے کی وجہ سے کورونا کی شرح زیادہ آ رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کروائی جائے، وزراء اور انتظامیہ کے پاس فیصلے کا اختیار نہیں ہوتا ہے، تمام تاجر ‏برادری اور ملازمین مسلسل ویکسینشن کروا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 945790

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945790/کراچی-تاجر-برادری-کے-اہم-مطالبات-پر-یقین-دہانیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org