QR CodeQR Code

ماہم قتل کیس، عینی شاہد نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

29 Jul 2021 19:16

زمان ٹاؤن تھانے میں ننھی ماہم کے قتل اور زیادتی کا مقدمہ درج ‏کرلیا گیا، مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی کے زمان ٹاؤن تھانے میں ننھی ماہم کے قتل اور زیادتی کا مقدمہ درج ‏کرلیا گیا، مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہے۔ پولیس نے ماہم قتل کیس میں 2 عینی شاہدین کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔ عینی شاہد شعیب ‏نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ صبح 5 بجے رکشے والا آیا اور کچرا کنڈی میں کچھ ‏پھینک کر فرار ہوگیا۔ عینی شاہد کے مطابق رکشہ اسپیڈمیں آیا اور بریک لگائی، رکشہ کی لائٹ تیز ہونے کے باعث ‏ڈرائیور کی شکل نہیں دیکھ سکا، رکشہ مڑتے وقت ملزم کی جھلک نظر آئی، ڈرائیور نے سرخ رنگ ‏کا کیپ لگایا ہوا تھا، شک ہوا تو جا کر دیکھا تو کپڑے میں کچھ لپٹا ہوا تھا، جب کپڑے کو کھولا تو ‏اندر سے بچی کی لاش نکلی۔ زمان ٹاؤن سے لاپتہ 6 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد بچی کی لاش کا پوسٹ ‏مارٹم کرایا گیا، جس میں لیڈی ایم ایل او ڈاکٹر ثمیہ نے بچی ماہم سے زیادتی کی تصدیق کرتے ‏ہوئے کہا تھا کہ بچی سے پہلے زیادتی کی گئی اس کےبعد قتل کیا گیا۔

ایم ایل او نے ابتدائی رپورٹ اور ویڈیو بیان میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ماہم کو ناک اور منہ بند ‏کرکے قتل کیا گیا اور قتل کے دوران ہی زور لگانے سے گردن کی ہڈی ٹوٹی۔ لیڈی ایم ایل او کا کہنا تھا کہ زیادتی کے دوران اسے بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، ڈی این ‏اے سمیت دیگر تمام نمونے حاصل کرلیے ہیں، رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگا کہ کتنے افراد نے ‏زیادتی کی، ہم نے اپنی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ بعد ازاں 6 سالہ بچی کے زیادتی کے بعد قتل کے واقعے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 ‏سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 945792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945792/ماہم-قتل-کیس-عینی-شاہد-نے-ا-نکھوں-دیکھا-حال-بتا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org