0
Friday 26 Aug 2011 02:45

اسلام آباد میں لیبیا کے سفارت خانے نے پرچم تبدیل کر دیا

اسلام آباد میں لیبیا کے سفارت خانے نے پرچم تبدیل کر دیا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔لیبیا میں باغیوں کے اقتدار پر قبضہ کے بعد، اسلام آباد میں لیبیا کے سفارت خانے کی عمارت پر نئی کونسل کا جھنڈا تبدیل کردیا گیا ہے۔ نیا پرچم سرخ، سبز اور کالے رنگ پر مشتمل ہے جس کے درمیان میں چاند تارہ نمایاں ہے۔ سفارت خانے کی عمارت سے سابقہ حکومت کا بورڈ بھی اتار دیا گیا ہے۔ لیبیا کے سفارت خانے کے حکام سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی مؤقف نہیں دیا۔ دوسری طرف دفتر خارجہ کی ترجمان تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ لیبیا کے سفارت خانے پر جھنڈا تبدیل ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق لیبیا میں معمر قذافی کے مخالف باغیوں کی طرف سے عوامی انقلاب کے بعد اسلام آباد میں لیبیا کے سفارت خانے میں بھی جھنڈا تبدیل کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں قائم لیبیا کے سفارت خانے پر معمر قذافی دور کے سبز رنگ والے پرچم کو ہٹا دیا گیا ہے، وہاں اب چاند ستارے کے ساتھ سرخ ، سیاہ اور سبز رنگ والا پرچم لہرا رہا ہے، سفارت خانے کی جانب سے اس تبدیلی کے بارے میں باضابطہ طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم لیبیا کے سفیر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ قومی پرچم کی تبدیلی کا فیصلہ پانچ روز قبل سفارت خانہ اسٹاف کے اتفاق رائے سے کیا گیا کیونکہ اقوام متحدہ نے بھی لیبیا میں حالات کی تبدیلی کی حمایت کررکھی ہے، انہوں نے کہا کہ طرابلس میں جو بھی حکومت ہوگی، اس کے ماتحت ہی کام کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 94580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش