0
Thursday 29 Jul 2021 19:54

بغداد، امریکی سفارتخانے کے "فوجی اڈے" پر راکٹ حملہ

بغداد، امریکی سفارتخانے کے "فوجی اڈے" پر راکٹ حملہ
اسلام ٹائمز۔ عالمی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد میں واقع امریکی سفارت خانے کے "فوجی اڈے" کو آج علی الصبح راکٹوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی اڈے میں نصب ہوائی دفاع کا "پیشرفتہ" سسٹم حملہ آور راکٹوں کو روکنے میں بری طرح ناکام رہا جس کے باعث اس فوجی اڈے کے اندر ہونے والے زوردار دھماکوں سے وہاں نصب خطرے کے الارم بج اٹھے تاہم کسی مزاحمتی گروہ نے تاحال اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ عربی زبان کے روسی چینل "روسیا اليوم" کے مطابق امریکہ کے اس فوجی اڈے کو 2 کتیوشا راکٹوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے جس کے باعث امریکی فوج کے بڑے جانی یا مالی نقصان کی توقع ہے تاہم داعش کے ساتھ نام نہاد مقابلے کے امریکی اتحاد کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 945801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش