0
Thursday 29 Jul 2021 19:55

ایپکس کمیٹی اجلاس، سندھ بھر میں سکیورٹی کے اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ

ایپکس کمیٹی اجلاس، سندھ بھر میں سکیورٹی کے اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے صوبے بھر میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 26ویں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں امن و امان سے متعلق بتایا گیا کہ صوبے میں کچھ قبائلی جرگے ہوئے ہیں، جس میں کافی لوگ قتل ہوئے، سدوزئی، چاچڑ فساد میں 12 لوگ قتل ہوئے، طیغانی بجارانی فساد میں 28 لوگ قتل کیے جا چکے ہیں۔ آئی جی سندھ نے اجلاس کو کچے کے آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2021ء میں گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں 89 انکاؤنٹر، سکھر 75، کشمور 73 اور شکاپور میں 68 انکائونٹر کیے گئے، گھوٹکی میں 3 گینگز، سکھر میں 6، کشمور میں 25 اور شکارپور میں 15 گینگز کا خاتمہ کیا گیا، سکھر میں 9 ڈاکو مارے گئے، گھوٹکی سے 2 مغوی بازیاب، سکھر سے 2، کشمور سے 39 اور شکارپور سے 40 بازیاب کیے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو ہدایت کی کہ اسلحے کی سپلائی لائن ختم کر دی جائے، ڈاکو اور کالعدم تنظیموں کے درمیان بڑھتے رابطوں پر کھڑی نظر رکھیں اور ان کے خلاف کارروائی کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کچے کے علاقے میں روڈ نیٹ ورک قائم کرنے اور گھوٹکی، کشمور برج سے نکلنے والی دیگر روڈز بھی بنانے کا اعلان کیا۔

اجلاس میں افغان صورتحال کے باعث صوبے بھر میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اور وزیراعلیٰ سندھ نے اداروں کو تمام کالعدم تنظیموں پر کھڑی نظر رکھنے کی ہدایت دے دی، اجلاس میں کالعدم تنظیموں، مذہبی اور دیگر شرپسند عناصر پر کھڑی نگرانی رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے سوشل میڈیا سے نفرت آمیز مواد اور دیگر مشکوک ایکٹیویٹیز پر نظر رکھنے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ کچھ عناصر فرقہ ورانہ نفرتوں کو بڑھانے کی کوشش کریں گے، جن کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے، میں چند علماء کرام سے اجلاس کروں گا ہمیں اپنے صفوں میں محبت، بھائی چارگی اور اتحاد قائم کرنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آپس میں کوآرڈینیشن کو مزید مستحکم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ایپکس اجلاس میں نجی سیکوریٹی گارڈز کی رجسٹریشن کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیکورٹی گارڈز کی رجسٹریشن پر کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ غیر رجسٹریشن گاڑیوں پر مسلح گارڈز بیٹھے نظر آتے ہیں، اسلحے کی نمائش پر ہم نے پہلے سے پابندی عائد کی ہے، اس قسم کی گاڑیوں کو بند کیا جائے، اس قسم کی اسلحے کی نمائش ناقابل قبول ہیں، غیر رجسٹرڈ یا اے ایف آر والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے، وزیراعلیٰ نے موبائل فون کے چوری کے پارٹس خرید و فروخت کرنے والی مارکیٹس اور افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے  آئی جی کو کہا کہ مجھے ہر صورت اسٹریٹ کرائم پر کنٹرول چاہیے، پولیس کو سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 945802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش