QR CodeQR Code

مذاکرات کامیاب، کوئٹہ میں ینگ نرسز کا دھرنا اختتام پذیر

29 Jul 2021 21:37

گذشتہ 24 دنوں سے ینگ نرسز کوئٹہ میں سراپا احتجاج تھیں، انکا مطالبہ تھا کہ انہیں مستقل کر دیا جائے۔ آج حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد انہوں نے اپنا احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ینگ نرسز نے کوئٹہ میں اپنا احتجاجی دھرنا 24 دنوں بعد ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور ینگ نرسز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ کنٹریکٹ بیس پر کام کرنے والی نرسز کو مستقل کرنے کا مطالبہ منظور کر لیا گیا ہے۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ سیکرٹری ہیلتھ اور ینگ نرسز کے رہنماؤں کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد 50 نرسز مستقل کر دی گئی ہیں، جبکہ مزید 50 نرسز کو کل تک مستقل کرنے کے آرڈرز جاری کر دیئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 945817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945817/مذاکرات-کامیاب-کوئٹہ-میں-ینگ-نرسز-کا-دھرنا-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org