اسلام ٹائمز۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ایک اعلامیے کے مطابق شہر کی مختلف سڑکوں پر سبزی فروش ریڑھیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ روڈ، شارع اقبال، فاطمہ جناح روڈ، سورج گنج بازار، برمہ ہوٹل، سریاب روڈ اور لیاقت بازار میں ریڑھیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کوئٹہ کی جانب سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں بہتری لانے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اگر کسی شخص نے خلاف ورزی کی تو اس کی ریڑھی تحویل میں لے لی جائے گی۔