QR CodeQR Code

پیگاسس جاسوسی واقعہ کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہونی چاہیئے، مایاوتی

29 Jul 2021 22:59

بی ایس پی کی چیئرپرسن نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ پارلیمنٹ کا رواں مانسون سیشن ملک، مفاد عامہ و کسانوں وغیرہ کے کافی ضروری مسائل پر حکومت و اپوزیشن کے درمیان عدم اعتماد و بھاری ٹکراؤ کیوجہ سے یہ سیشن چل نہیں پارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بہوجن سماج پارٹی کی چیئرپرسن مایاوتی نے مبینہ طور سے پیگاسس جاسوسی معاملے کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مایاوتی نے جمعرات کو اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ پارلیمنٹ کا رواں مانسون سیشن ملک، مفاد عامہ و کسانوں وغیرہ کے کافی ضروری مسائل پر حکومت و اپوزیشن کے درمیان عدم اعتماد و بھاری ٹکراؤ کی وجہ سے یہ سیشن چل نہیں پارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیگاسس جاسوسی واقعہ بھی کافی گرم ہے، پھر بھی مودی حکومت اس مسئلے کی جانچ کرانے کو تیار نہیں ہے۔

مایاوتی نے کہا کہ ایسے میں ’بی ایس پی‘ سپریم کورٹ سے یہ اپیل کرتی ہے کہ وہ ملک میں سرخیوں میں رہنے والے پیگاسس جاسوسی واقعہ کے معاملے کا خود ہی نوٹس لے کر اس کی جانچ اپنی نگرانی میں کرائے تاکہ اس کے سلسلے میں سچائی عوام کے سامنے آسکے۔
قابل ذکر ہے کہ رواں مانسون سیشن میں پیگاسس جاسوسی واقعہ کسانوں کے مسائل مہنگائی وغیرہ معاملات کے سلسلے میں رکن پارلیمنٹ کارروائی متاثر ہورہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 945824

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945824/پیگاسس-جاسوسی-واقعہ-کی-جانچ-سپریم-کورٹ-نگرانی-میں-ہونی-چاہیئے-مایاوتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org