QR CodeQR Code

پشاور میں گھر گھر کورونا ویکسینیشن مہم پہلے ہی روز متاثر

29 Jul 2021 22:37

لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے اپنے مطالبات کے لئے ہڑتال سے پشاور کی کورونا ویکسینیشن بھی متاثر ہوگئی ہے۔ پشاور کی بیشتر یونین کونسلوں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مہم میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ہڑتال کے باعث گھر گھر کورونا ویکسینیشن کی مہم پہلے ہی روز کھٹائی میں پڑگئی۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں کورونا کی بھارتی قسم (ڈیلٹا وائرس) کے پھیلاؤ کے خدشے پر آج سے 5 اضلاع میں گھر گھر جاکر کورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے تحت پشاور سمیت مردان، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں 10 اگست تک لوگوں کو گھر گھر جاکر ویکسین لگائی جائے گی۔ اس سلسلے میں پشاور میں 648 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گھر گھر جاکر کورونا ویکسینیشن مہم کی ڈیوٹی دی گئی تھی۔ ہر یونین کونسل میں 40 فیصد کیچمنٹ ایریا لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذمہ تھا جب کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لئے 6 لاکھ 8 ہزار 334 افراد کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے اپنے مطالبات کے لئے ہڑتال سے پشاور کی کورونا ویکسینیشن بھی متاثر ہوگئی ہے۔ پشاور کی بیشتر یونین کونسلوں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مہم میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے، جس کے باعث محکمہ صحت کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔ محکمہ صحت نے ای پی آئی ٹیکنیشنز اور ویکسینیٹرز کو کورونا ویکسینیشن کی اضافی ذمہ داری دے دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 945825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945825/پشاور-میں-گھر-کورونا-ویکسینیشن-مہم-پہلے-ہی-روز-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org