QR CodeQR Code

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی مجلس شوریٰ کا دو روزہ اجلاس کل طلب

29 Jul 2021 23:34

ایک بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات صہیب الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ اجلاس 30 جولائی کو سہ پہر چار بجے شروع ہوگا اور 31 جولائی کو ظہر تک جاری رہے گا، مجلس شوریٰ کے اجلاس میں سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات صہیب الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے صوبائی مجلس شوریٰ کا دو روزہ اجلاس کل (30جولائی، جمعۃ المبارک) المرکز الاسلامی سنگوٹہ سوات میں طلب کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اجلاس 30 جولائی کو سہ پہر چار بجے شروع ہوگا اور 31 جولائی کو ظہر تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس شوریٰ کے اجلاس میں سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، شوریٰ کے اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 945829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945829/جماعت-اسلامی-خیبر-پختونخوا-کی-مجلس-شوری-کا-دو-روزہ-اجلاس-کل-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org