QR CodeQR Code

ایران کی بلوچستان میں بجلی کی جلد بحالی کی یقین دہانی

30 Jul 2021 00:37

وزیر توانائی حماد اظہر نے ایرانی سفیر کو ٹیلی فون کیا اور ایران میں بجلی شارٹ فال کے باعث بلوچستان کے کچھ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بات چیت کی۔ اس موقع پر ایرانی سفیر نے وزیر توانائی حماد اظہر کو بجلی کی جلد بحالی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت بجلی کی جلد بحالی کے لیے اقدامات کررہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی حکومت نے بلوچستان میں بجلی کی جلد بحالی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے ایرانی سفیر کو ٹیلی فون کیا اور ایران میں بجلی شارٹ فال کے باعث بلوچستان کے کچھ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بات چیت کی۔ اس موقع پر ایرانی سفیر نے وزیر توانائی حماد اظہر کو بجلی کی جلد بحالی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت بجلی کی جلد بحالی کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ وفاقی وزیر  برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہے لہذا بلوچستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر جلد قابوپالیں گے۔


خبر کا کوڈ: 945838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945838/ایران-کی-بلوچستان-میں-بجلی-جلد-بحالی-یقین-دہانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org