QR CodeQR Code

وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ دے دیا

30 Jul 2021 00:42

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے انہیں ادارہ جاتی اصلاحات کی ذمہ داری سونپی تھی تاہم کام جاری رکھنے میں رکاوٹوں کے سبب ان کے تحفظات تھے جو آج عہدے سے مستعفی ہونے کا سبب بنے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفی دے دیا۔ ایک نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، وزیراعظم نے انہیں ادارہ جاتی اصلاحات کی ذمہ داری سونپی تھی تاہم کام جاری رکھنے میں رکاوٹوں کے سبب ان کے تحفظات تھے جو آج عہدے سے مستعفی ہونے کا سبب بنے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنا استعفی وزیراعظم کو ارسال کردیا تاہم وزیراعظم عمران خان نے ابھی تک ان کا استعفی منظور نہیں کیا۔


خبر کا کوڈ: 945839

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945839/وزیراعظم-کے-مشیر-ڈاکٹر-عشرت-حسین-نے-استعفی-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org