0
Friday 30 Jul 2021 00:50

خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت

خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت
اسلام ٹائمز۔ عوام کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آگئی، خیبر پختون خوا میں تیل اور گیس کے بھاری ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تیل و گیس کے شعبے سے ملک کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آگئی۔ خیبر پختونخوا میں ایف آر لکی مروت سے تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ اس نئی دریافت سے 11.8 ایم ایم سی ایف ڈٰی گیس 945 بیریل یومیہ تیل حاصل ہوگا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کے کاوا گڑھ فارمیشن میں یہ پہلی دریافت ہے، حالیہ ڈویلپمنٹ ایکسپلوریشن کے نئے باب کھولنے میں اہم کردار ادا کرے گی، اس دریافت سے ملک میں توانائی کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 945840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش