QR CodeQR Code

معید یوسف کی وائٹ ہاؤس نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات

30 Jul 2021 09:40

دونوں رہنماؤں نے پاک امریکا دوطرفہ تعاون برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف سرکاری دورے پر امریکا میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر قومی سلامتی معید یوسف کی واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان میں تشدد میں کمی اور تنازع کے سیاسی حل پر گفتگو ہوئی جبکہ جنیوا اجلاس کے بعد ہونے والی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک امریکا دوطرفہ تعاون برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف سرکاری دورے پر امریکا میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 945863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945863/معید-یوسف-کی-وائٹ-ہاو-س-نیشنل-سکیورٹی-ایڈوائزر-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org