QR CodeQR Code

کوئٹہ، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

30 Jul 2021 10:21

شہر ایک بڑے حادثے سے بچ گیا، سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے قومی شاہراہ پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ دہشتگردوں سے سی فور دھماکہ خیز مواد، دستی بم اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ مزید اطلاعات کے مطابق ملزمان کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر پولیس اور فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 945868

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945868/کوئٹہ-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-2-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org