QR CodeQR Code

پشین، کرپشن میں ملوث دو سرکاری افسر گرفتار

30 Jul 2021 16:13

ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے پیشین میں جو تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی تھی، اسکی رپورٹ پیش ہونے کے بعد لوکل گورنمنٹ کے 5 سرکاری افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جن میں سے دو گرفتار ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے پشین میں لوکل گورنمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم سعید اور اسسٹنٹ انجنیئر مظہر ایوب کو گرفتار کر لیا۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ اینٹی کرپشن نے ایک ٹھیکیدار سمیت پانچ افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور دیگر نامزد افسران کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان نے ٹھیکیدار کے ساتھ مل کر ڈیموں کی تعمیر پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی تھی۔ ضلع پشین میں ڈیموں کی تحقیقات کے لئے جو تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی تھی، اس نے تفتیش کی اور کرپشن کے ٹھوس شواہد حاصل کر لئے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ گرفتار ملزمان کو کوئٹہ منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 945904

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945904/پشین-کرپشن-میں-ملوث-دو-سرکاری-افسر-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org