0
Friday 30 Jul 2021 19:11

حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے، جماعت اسلامی

حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کورنگی زمان ٹاﺅن میں معصوم بچی ماہم کو اغوا کے بعد زیادتی اور بیدردی سے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے وحشت اور بربریت کی اعلیٰ مثال، حکومت کی جانب سے عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل ناکامی کا ثبوت قرار دیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد مہنگائی، بیروزگاری، بجلی، گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور کورونا وائرس کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے عوام پہلے ہی عذاب میں مبتلا ہیں، لیکن اب گھروں میں موجود خواتین اور معصوم بچے درندہ صفت جنسی بھیڑیوں کا شکار ہو رہے ہیں، لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ نور مقدس کا واقعہ ہو یا زینب اور ماہم جیسی معصوم بچیوں کے زیادتی اور قتل کے واقعات ہوں، قانون، پولیس اور عدالتیں مجرموں کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عثمان ڈار ہو یا ظاہر جعفر ایسے درندہ صفت لوگوں کو فوری طور پر اسلامی سزائیں دیکر کیفر کردار تک پہنچانا وقت کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 945913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش