0
Friday 30 Jul 2021 20:36

بھارت میں کورونا وائرس کے 44 ہزار سے زائد نئے کیسز

بھارت میں کورونا وائرس کے 44 ہزار سے زائد نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 44 ہزار نئے کیسز سامنے آئے اور 555 افراد کی موت ہوگئی۔ دریں اثنا جمعرات کو 51 لاکھ 83 ہزار 180 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے ہیں۔ ملک میں اب تک 45 کروڑ 60 لاکھ 33 ہزار 754 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 44230 نئے کیسز سامنے آئے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 15 لاکھ 72 ہزار 344 ہوگئی ہے۔ اس دوران 42 ہزار 360 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 30743972 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 1315 بڑھ کر 4 لاکھ 05 ہزار 155 ہوگئے ہیں۔

اس دوران 555 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 23 ہزار 217 ہوگئی ہے۔ بھارت میں ایکٹو کیسز شرح کم ہوکر 1.28 فیصد، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.38 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 3980 کم ہو کر 81933 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 11032 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6075888 ہوگئی ہے، جبکہ 190 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 132335 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 945931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش