QR CodeQR Code

ملکی حالات میں اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے، ڈاکٹر نور الحق قادری

30 Jul 2021 20:39

مرکز بلال لاہور میں پیر شفاعت رسول سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال خصوصاً افغانستان سے امریکی انخلاء اور بھارتی شرپسندی کو دیکھتے ہوئے علماء کرام کو خصوصی ذمہ داریاں ادا کرنا پڑیں گی، کیوں کہ عوام منبر اور محراب کی اہمیت کو سمجھتے اور ان کا احترام کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے، بین الاقوامی طاقتیں پاکستان کو مذہبی انتشار کی طرف دھکیل رہی ہیں، مذہبی طبقہ کا آپس میں اتحاد و اتفاق دشمن کی سازشوں کو بے نقاب کر سکتا ہے، فرقہ وارانہ اختلافات ختم کرکے پاکستان کیلئے اکٹھا ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں علماء و مشائخ پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو امن محبت بھائی چارے کا درس دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سربراہ ادارہ مرکز بلال لاہور پیر شفاعت رسول قادری سے گفتگو کے دوران کیا جس میں پیر شفاعت رسول قادری نے ڈاکٹرنور الحق قادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد موجودہ ملکی صورتحال اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال خصوصاً افغانستان سے امریکی انخلاء اور بھارتی شرپسندی کو دیکھتے ہوئے علماء کرام کو خصوصی ذمہ داریاں ادا کرنا پڑیں گی، کیوں کہ عوام منبر اور محراب کی اہمیت کو سمجھتے اور ان کا احترام کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 945932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945932/ملکی-حالات-میں-اتحاد-امت-وقت-کی-ضرورت-ہے-ڈاکٹر-نور-الحق-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org