0
Friday 30 Jul 2021 21:23

سندھ میں لاک ڈاؤن، کیا بند ہوگا اور کیا کھلا رہے گا؟

سندھ میں لاک ڈاؤن، کیا بند ہوگا اور کیا کھلا رہے گا؟
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کل سے ہونے والے تمام امتحانات ایک ہفتے کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں ناصر حسین شاہ اور مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، مخصوص شعبوں کو بند کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 8 اگست تک کے لاک ڈاؤن میں صحت سے متعلق شعبے کھلے رہیں گے، صفائی، بجلی اور پانی کے محکمے کھلے رہیں گے، ٹرانسپورٹ بند کررہے ہیں، چھوٹی ٹرانسپورٹ کھلی رکھیں گے۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کریانہ، بیکری، سبزی اور گوشت کی دکانیں شام 6 بجے تک کھلیں گی جبکہ ریٹیل کے تمام کاروبار بند رہیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ سے صرف ڈیلیوری کی اجازت ہوگی، بینک، ایکسپورٹ کے شعبے، بندرگاہ، پیٹرول پمپس اور اسٹاک ایکسچینج کھلا رہے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومت نے کل سے ہونے والے تمام امتحانات ایک ہفتے کے لئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن ہماری آخری امید ہے، کوشش کررہے ہیں کہ دوبارہ نہ جائیں، اللہ کرے وباء ختم ہوجائے مگر اقدامات سے پھیلاؤ کو روک سکتےہیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ علما نے کہا کہ ویکسینیشن سینٹر مساجد اور امام بارگاہوں میں لگائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب تک بہت ضروری کام نہ ہو لوگ گھر سے نہ نکلیں۔
خبر کا کوڈ : 945938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش