QR CodeQR Code

ایران سے مکران ڈویژن کی بجلی بحال، وفاقی وزیر کا اظہار تشکر

30 Jul 2021 21:24

مکران ڈویژن کو بجلی ایران سے فراہم کی جاتی ہے، جو بعض وجوہات کی بنا پر پچھلے کئی دنوں سے بند ہوگئی تھی۔ آج بجلی بحال کر دی گئی، جس پر وفاقی وزیر توانائی نے ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ کئی دنوں بجلی سے محرومی کے بعد مکران ڈویژن کے اضلاع پنجگور، تربت اور گوادر کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام کی جانب سے بلوچستان کے علاقے مکران ڈویژن میں بجلی کی فراہمی بعض وجوہات کی بنا پر معطل کر دی گئی تھی، جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا تھا۔ دوسری جانب حکومت بلوچستان کے پاس ابھی تک علاقے کی ضروریات پوری کرنے کا کوئی متبادل ذریعہ موجود نہیں ہے۔ بجلی کی فراہمی کے بعد عوام الناس نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اسی حوالے سے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے بیان میں مکران ڈویژن کو بجلی کی فراہمی بحال کرنے پر ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 945939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945939/ایران-سے-مکران-ڈویژن-کی-بجلی-بحال-وفاقی-وزیر-کا-اظہار-تشکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org