0
Friday 30 Jul 2021 21:24

یمن، صوبہ البیضاء میں تکفیری دہشتگردوں کیخلاف انصاراللہ کی نئی پیشقدمی

یمن، صوبہ البیضاء میں تکفیری دہشتگردوں کیخلاف انصاراللہ کی نئی پیشقدمی
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے آج خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں صوبہ البیضاء میں ہونے والی نئی پیشقدمی کی اطلاع دی ہے۔ جنرل یحیی سریع نے میڈیا کو بتایا کہ انصاراللہ فورسز نے صوبہ البیضاء میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف جاری اپنے آپریشن "النصر المبین" کے دوسرے مرحلے میں وسیع پیشقدمی کرتے ہوئے نعمان و ناطع نامی اہم شہروں سمیت متعدد نئے علاقے آزاد کروا لئے ہیں۔ یمنی خبررساں ایجنسی الاعلام الحربي کے مطابق جنرل یحیی سریع نے ان 2 اہم علاقوں کی آزادی کا اعلان کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ جارح سعودی فوج اتحاد کے حلیف تکفیری دہشتگردوں کو ان علاقوں سے نکال باہر کر دیا گیا ہے جبکہ اس پیشقدمی کے دوران تکفیری دہشتگردوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تاکید کی کہ اس آپریشن کے دوران سعودی فوجی اتحاد کے حلیف تکفیری دہشتگرد نہ صرف سینکڑوں کی تعداد میں ہلاک و زخمی ہوئے ہیں بلکہ دسیوں گرفتار بھی کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کو غنیمت کے طور پر بڑی مقدار میں گولہ و بارود بھی ملا ہے۔

واضح رہے کہ صنعاء نے صوبہ البیضاء میں النصر المبین نامی آپریشن کے ذریعے وہاں قابض سعودی فوجی اتحاد کے حلیف تکفیری دہشتگردوں کے چنگل سے ایک وسیع علاقہ آزاد کروایا ہے جس میں الصومعہ و الزہراء نامی دو اہم شہروں کے ساتھ ساتھ 100 کلومیٹر کا دوسرا علاقہ بھی شامل ہے۔ اس یمنی آپریشن کے پہلے مرحلے میں البیضاء پر قابض القاعدہ و داعش سے تعلق رکھنے والے جارح سعودی فوجی اتحاد کے حلیف 350 تکفیری دہشتگرد ہلاک اور 560 زخمی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 945940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش