0
Friday 30 Jul 2021 21:33

جعلی راج کماری کا راج ہر طرف سے ختم ہو رہا ہے، فردوس عاشق اعوان

جعلی راج کماری کا راج ہر طرف سے ختم ہو رہا ہے، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی راج کماری کا راج ہر طرف سے ختم ہو رہا ہے، گلگت بلتستان، کشمیر اور اب پی پی 38 سیالکوٹ کی شکست نے انہیں کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا، جتنے دن آپ قرنطینہ میں ہیں، آپ سوچیں کہ آپ نے کیا پایا اور کیا کھویا؟ کیونکہ 15 دن تخلیئے میں آپ کیلئے سوچنے کا بہترین وقت ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ن لیگ کو سیالکوٹ میں اس کے گھر میں گھس کے مارا، جنہوں نے عوام کو یرغمال بنا کر عوام کے مسائل میں اضافہ کیا اور نسل درنسل عوام پر مسلط رہے، تحریک انصاف نے اس وریو خاندان کے 40 سال سے بنے سیاسی قلعے کو زمین بوس کرتے ہوئے پاش پاش کیا، پی ٹی آئی نے سیالکوٹ میں مسلم لیگ(ن) کی تینوں وکٹیں ایک ساتھ اڑا دیں۔ میں وزیراعظم عمران خان اور اپنی جماعت کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور میرے کہنے پر بریار خاندان کو ٹکٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ایک شخص کہتا تھا کہ ہم نہ جیتے تو میرا نام بدل دینا، پوری قوم پوچھ رہی ہے کہ بتاؤ کیا نام ہے تمہارا؟ کس نام سے بلائیں تمہیں؟ نام ان کا ایک ہی ہے کہ وہ ن لیگ کے مالشیئے ہیں اور وہ سیاسی یتیم ہیں، جنہوں نے اب تک پارلیمنٹ کی سیڑھیاں نہیں دیکھیں۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی معاون خصوصی نے کہا کہ نذیر چوہان اور شہزاد اکبر کی ذاتی لڑائی میں حکومت پارٹی نہیں اور نہ بننا چاہتی ہے، کسی کیخلاف فتوی دے کر اسلام سے خارج کرنے کا حق کسی کو نہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی کا ہر فیصلہ سر آنکھوں پر ہے لیکن جہاں پنجاب حکومت کا دائرہ کار نہیں وہاں ہم کچھ نہیں کر سکتے۔
خبر کا کوڈ : 945942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش