QR CodeQR Code

ویانا مذاکرات کا مقصد جوہری معاہدے کو صرف اسکی اصلی شکل میں بحال کرنا ہے، روس

30 Jul 2021 21:47

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک پیغام میں اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے میخائیل اولیانوف نے ایک مرتبہ پھر تاکید کی ہے کہ ویانا مذاکرات کا مقصد ایرانی جوہری معاہدے کو صرف اور صرف اسکی اصلی شکل میں بحال کرنا ہے اور بس!


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے میخائیل اولیانوف نے اپنے ایک ٹوئٹر یغام میں ایک مرتبہ پھر ایرانی جوہری معاہدے(JCPOA) کے حوالے سے ویانا میں جاری مذاکرات کے کسی بھی قسم کے بے ربط موضوع کے ساتھ نہ جوڑے جانے پر تاکید کی ہے۔ اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے، اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے کاظم غریب آبادی کے اس پیغام کے ساتھ اپنا پیغام منسلک کرتے ہوئے کہ ایران ویانا مذاکرات میں کوئی بھی بے ربط موضوع شامل نہیں ہونے دے گا، لکھا ہے کہ درحقیقت ویانا مذاکرات کا مقصد جوہری معاہدے کو صرف اور صرف اس کی اصلی شکل میں بحال کرنا ہے، نہ کچھ زیادہ اور نہ ہی کم! میخائیل اولیانوف نے لکھا کہ ان مذاکرات میں شریک تمام فریقوں کو چاہئے کہ وہ اس بات کا خیال رکھیں کہ کہیں ان کی جانب سے نہ چاہتے ہوئے بھی یہ تاثر نہ پیدا ہو کہ وہ اس مشترکہ ہدف سے منحرف ہو گئے ہیں جس کے بعد وہ اس معاہدے میں کچھ نیا اضافہ کرنے کی کوشش میں لگ جائیں..


خبر کا کوڈ: 945946

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945946/ویانا-مذاکرات-کا-مقصد-جوہری-معاہدے-کو-صرف-اسکی-اصلی-شکل-میں-بحال-کرنا-ہے-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org