QR CodeQR Code

لاہور، محرم سے قبل اینٹی رائٹ فورس کی تربیتی مشقیں شروع ہوگئیں

30 Jul 2021 22:01

ٹریننگ انچارج عمران احمد نے ریفریشر کورس بارے بریفنگ دی۔ ایس پی اینٹی رائٹ فورس کا کہنا تھا کہ کورس کا مقصد اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر کرنا ہے۔ محرم الحرام  میں سکیورٹی کے پیش نظر اینٹی رائٹ فورس ہر دم تیار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے محرم الحرام کے آغاز سے قبل تیاریاں شروع کر دیں۔ اس حوالے سے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اینٹی رائٹ فورس کی تربیتی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اینٹی رائٹ فورس کے اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کے استعمال کا عملی مظاہرہ کیا۔ ایس پی اینٹی رائٹ فورس سید ذیشان حیدر نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ٹریننگ انچارج عمران احمد نے ریفریشر کورس بارے بریفنگ دی۔ ایس پی اینٹی رائٹ فورس کا کہنا تھا کہ کورس کا مقصد اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر کرنا ہے۔ محرم الحرام  میں سکیورٹی کے پیش نظر اینٹی رائٹ فورس ہر دم تیار ہے۔


خبر کا کوڈ: 945950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945950/لاہور-محرم-سے-قبل-اینٹی-رائٹ-فورس-کی-تربیتی-مشقیں-شروع-ہوگئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org