0
Friday 30 Jul 2021 22:53

افریقی اتحاد میں اسرائیلی شمولیت پر اسمعیل ہنیہ کا احتجاجی خط

افریقی اتحاد میں اسرائیلی شمولیت پر اسمعیل ہنیہ کا احتجاجی خط
اسلام ٹائمز۔ افریقی اتحاد میں غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کو رکنیت دیئے جانے پر فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسمعیل ہنیہ نے افریقن یونین کے سربراہ موسی فکی کے نام ایک احتجاجی خط ارسال کیا ہے۔ حماس کی دفتری ویبسائٹ پر نشر ہونے والے موسی فکی کے نام ارسال شدہ اس خط کی ابتداء میں اسمعیل ہنیہ نے فلسطینی عوام اور آزادی و خودمختاری اور اپنی سرزمینوں کو واپسی کے ان کے حق کی حمایت پر مبنی سالہا سال پرانے افریقی اتحاد کے تاریخی و اصولی موقف پر اس کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ افریقی اتحاد میں غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کی عبوری شمولیت کے بارے جاری ہونے والے اس فیصلے کی خبریں، ہم حماس کے اندر انتہائی افسوس و تعجب کے ساتھ سن رہے ہیں۔ حماس کے سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ افریقی اتحاد مستحکم بنیاد کی حامل ایک ایسی مضبوط تنظیم ہے جس نے ہمیشہ فلسطینی عوام و ان کی عادلانہ امنگوں کی حمایت اور ہر قسم کی دہشتگردی و جارحیت کے مقابلے میں قیام کیا ہے، لکھا کہ یہ فیصلہ افریقی اتحاد کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے جبکہ حماس اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس فیصلے پر شدید احتجاج کرتی ہے۔ انہوں نے آخر میں لکھا کہ یہ اقدام اس فلسطینی قوم اور اس کے تمام قانونی حقوق کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مانند ہے جو اپنی سرزمین غصب کرنے والے قابض فریق کے خلاف مسلسل برسرپیکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 945958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش