0
Friday 30 Jul 2021 23:40

ضلع کرم میں امن کیلئے ضروری ہے کہ شاملات کے تنازعات حل کئے جائیں، اے این پی

ضلع کرم میں امن کیلئے ضروری ہے کہ شاملات کے تنازعات حل کئے جائیں، اے این پی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کرم کے رہنماء ذوالفقار بھٹو اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں امن کیلئے ضروری ہے کہ شاملات کے تنازعات حل کئے جائیں اور حکومت اس حوالے سے موثر اقدامات اٹھائے۔ پاراچنار میں نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے چیئرمین ذوالفقار بھٹو، نو منتخب صدر محمد خورشید ربانی، جنرل سیکرٹری عارف حسین، عابد بنگش، عمران علی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ضلع کرم میں پائیدار امن کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ جائیداد خاصکر شاملات کے مسائل فوری حل کئے جائیں اور علاقے سے منشیات کا خاتمہ کیا جائے۔

رہنماؤں نے کہا کہ وہ امن کے حوالے سے اپنے رہبر بادشاہ خان کے نقش قدم پر چلیں گے، اس سے قبل نو منتخب کابینہ سے حلف لیا گیا، جن میں صدر محمد خورشید ربانی، جنرل سیکرٹری عارف حسین، نائب صدور یوسف گیلہ من، شعبان طوری، سید حامد حسین، جوائنٹ سیکریٹری سید عدنان حیدر اور سالار تصویر علی اور پریس سیکریٹری حسنین شامل ہیں۔ نو منتخب صدر اور سیکرٹری جنرل سمیت نو منتخب کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی اور علاقے کیلئے کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 945970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش