QR CodeQR Code

’’حکومت کا قوم پر احسان‘‘ بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی

31 Jul 2021 00:06

نیپرا کے مطابق ٹیرف میں کمی کا اطلاق 1 سال تک لاگو رہے گا، اتھارٹی نے ایڈجسٹمنٹس کی منظوری کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، مالی سال 21-2020 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے حاتم طائی کی قبر پر لات مارتے ہوئے بجلی کی قیمت میں پورے 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کا اطلاق اکتوبر 2021 سے ہو گا۔ نیپرا کے مطابق ٹیرف میں کمی کا اطلاق 1 سال تک لاگو رہے گا، اتھارٹی نے ایڈجسٹمنٹس کی منظوری کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، مالی سال 21-2020 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی گئی ہے، ڈسکوز نے نیپرا کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی، اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، جب کہ کے الیکٹرک صارفین پر قیمتوں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 945978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945978/حکومت-کا-قوم-پر-احسان-بجلی-کی-قیمتوں-میں-7-پیسے-فی-یونٹ-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org