QR CodeQR Code

لاہور کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن، جے یو آئی نے امیدوار نامزد کردیئے

31 Jul 2021 08:56

مفتی عبدالحفیظ کے مطابق والٹن کنٹونمنٹ میں 5، لاہور کنٹونمنٹ بورڈ میں 3 امیدواروں کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر ایک میں سردار حافظ محمد عثمان، وارڈ 4 میں کاشف خلیل میؤ، وارڈ نمبر 5 میں مولانا احتشام الحق، وارڈ نمبر 8 میں عمران رشید بٹ اور وارڈ نمبر 10 میں سید افتخار گیلانی جے یو آئی (ف) کے امیدوار ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جعمیت علمائے اسلام (ف) نے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کیلئے اپنے امیدوار نامزد کر دیئے، 9 وارڈز میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے، سیکرٹری جے یو آئی لاہور مفتی عبدالحفیظ  نے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ مفتی عبدالحفیظ کے مطابق والٹن کنٹونمنٹ میں 5، لاہور کنٹونمنٹ بورڈ میں 3 امیدواروں کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر ایک میں سردار حافظ محمد عثمان، وارڈ 4 میں کاشف خلیل میؤ، وارڈ  نمبر 5 میں مولانا احتشام الحق، وارڈ نمبر 8 میں عمران رشید بٹ اور وارڈ  نمبر 10 میں سید افتخار گیلانی جے یو آئی (ف) کے امیدوار ہوں گے۔
 
لاہور کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 5 میں مولانا ذکاء اللہ، وارڈ نمبر 7 میں راﺅ محمد تنویر اور وارڈ نمبر 9 میں راﺅ محمد بشیر جمعیت علماء اسلام کے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں۔ جے یو آئی لاہور کے سیکرٹری جنرل مفتی عبدالحفیظ کا کہنا تھا کہ حکومت نے 12 ستمبر کو ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کر رکھا ہے، جمعیت علماء اسلام بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔


خبر کا کوڈ: 945995

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945995/لاہور-کنٹونمنٹ-بورڈ-الیکشن-جے-یو-ا-ئی-نے-امیدوار-نامزد-کردیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org