QR CodeQR Code

لاہور پولیس کا چائنیز شہریوں کی رہائش گاہوں اور دفاتر کی جیو ٹیگنگ کا فیصلہ

31 Jul 2021 20:50

ایس پی سکیورٹی سردار موارہن خان کے مطابق جیو ٹیگنگ سے ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کو موقع پر پہنچنے میں آسانی ہوگی۔ سردار مہوارن خان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر لاہور پولیس چائینیز کیلئے سکیورٹی پلان ازسر نو ترتیب دے رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس کا چائنیز شہریوں کی رہائش گاہوں اور دفاتر کی جیو ٹیگنگ کا فیصلہ، موجودہ صورتحال کے پیش نظر  چائینیز کیلئے سیکورٹی پلان ازسر نو ترتیب دیدیا گیا ہے۔ جیو ٹیگنگ سے پولیس کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں موقع پر پہنچنے میں مدد ملے گی۔ ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر لاہور میں مقیم چائینیز کی سکیورٹی بہتر بنائی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں پولیس نے چائینیز کی رہائش گاہوں اور دفتروں کی جیو ٹیگنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایس پی سکیورٹی سردار موارہن خان کے مطابق جیو ٹیگنگ سے ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کو موقع پر پہنچنے میں آسانی ہوگی۔ سردار مہوارن خان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر لاہور پولیس چائینیز کیلئے سکیورٹی پلان ازسر نو ترتیب دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائنیز شہریوں کی حفاظت لاہور پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 945997

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945997/لاہور-پولیس-کا-چائنیز-شہریوں-کی-رہائش-گاہوں-اور-دفاتر-جیو-ٹیگنگ-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org