0
Saturday 31 Jul 2021 09:07

لاہور سمیت حساس شہروں میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

لاہور سمیت حساس شہروں میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے نویں اور دسویں محرم کو لاہور سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے تیاریاں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نو اور دس محرم الحرام کو لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔

محکمہ داخلہ نے موبائل فون سروس کی بندش کیلئے آئی جی آفس سے حساس شہروں کے تفصیلات مانگ لی ہیں۔ لاہور میں یوم عاشور کے جلوس کے روٹ اور گردونواح میں موبائل فون سروس بند کی جائے گی جبکہ لاہور کے دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال رہے گی۔ اسی طرح ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بہاولپور، رحیم یار خان، اٹک، ڈی جی خان سمیت متعدد بڑے اضلاع میں موبائل فون سروس بند ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 945998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش