QR CodeQR Code

اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 270 فلسطینی زخمی

31 Jul 2021 09:29

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے پُرامن احتجاج کرنے والوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور گولیاں بھی چلائیں جس سے 270 فلسطینی زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی اسرائیلی بستیوں کے خلاف پُرامن احتجاج پر اسرائیلی فورسز نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے سینکڑوں فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے پُرامن احتجاج کرنے والوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور گولیاں بھی چلائیں جس سے 270 فلسطینی زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق زیادہ تر افراد آنسو گیس کی شیلنگ کی وجہ سے زخمی ہوئے، تقریباً 50 فلسطینی ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 946000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946000/اسرائیلی-فورسز-کے-حملوں-میں-270-فلسطینی-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org