QR CodeQR Code

جماعت اسلامی نے لاہور میں قرآن انسٹیٹیوٹ قائم کر دیا

31 Jul 2021 09:48

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے تقریب کی صدارت کی۔ انسٹی ٹیوٹ کا مقصد خواتین کو قرآن مجید کی تعلیمات سے روشناس کروانا ہے۔ ڈاکٹر نصرت طارق کو قرآن انسٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ انسٹیٹیوٹ میں خواتین کیلئے مختلف قرآن کورسز کا اجراء کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی پاکستان کے زیراہتمام  قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے تقریب کی صدارت کی۔ انسٹیٹیوٹ کا مقصد خواتین کو قرآن مجید کی تعلیمات سے روشناس کروانا ہے۔ ڈاکٹر نصرت طارق کو قرآن انسٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ انسٹیٹیوٹ میں خواتین کیلئے مختلف قرآن کورسز کا اجراء کیا جائے گا۔ تقریب میں امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد، ڈاکٹر ثمینہ سعید، ڈاکٹر حمیرا طارق، رابعہ طارق، نازیہ توحید، فاخرہ عالیہ، ڈاکٹر زبیدہ جبیں، عافیہ سرور، عظمیٰ عمران، راشدہ شاہین اور سنبل معتصم نے شرکت کی۔
 
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسٹیٹیوٹ قرآن کی روشنی دنیا میں پھیلائے گا، پاکستان نے آمرانہ نظام دیکھا، جمہوریت دیکھی، لیکن ایک دن بھی اسلامی نظام نہیں دیکھا، ایک بھی جج نے کبھی قرآن کے مطابق فیصلہ نہیں سنایا، ہمارے گورنر کا کتا گاڑی میں سیر کرتا ہے، غریب فٹ پاتھوں پر پڑے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا حکومت اس قوم پر رحم کرے، ملک کو این جی اوز کے حوالے نہ کرے، این جی او نے ملکی ثقافت اور اسلامی اقدار کا حلیہ بگاڑنے کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی نصاب میں ایسی متنازع چیزیں شامل کی گئی ہیں جو اسلامی اقدار کے منافی ہیں، حکومت کو ان حساس موضوعات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 946002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946002/جماعت-اسلامی-نے-لاہور-میں-قرا-ن-انسٹیٹیوٹ-قائم-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org