0
Saturday 31 Jul 2021 10:57

شہباز شریف کے قیادت چھوڑنے کی باتوں میں صداقت نہیں، رانا ثناء

شہباز شریف کے قیادت چھوڑنے کی باتوں میں صداقت نہیں، رانا ثناء
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے پارٹی قیادت چھوڑنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ لاہور کی انسدادِ منشیات کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بات کہی۔ صحافی نے ان سے سوال کیا کہ شہباز شریف کے پارٹی کی قیادت چھوڑنے کی اطلاعات ہیں، اس میں کتنی صداقت ہے؟ رانا ثناءاللّٰہ نے جواب دیا کہ شہباز شریف ہماری پارٹی کے صدر ہیں، ان کے پارٹی قیادت چھوڑنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری طرح میاں شہباز شریف کے لیڈر بھی میاں نواز شریف ہیں، شہباز شریف پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 3 سال بعد مالم جبہ کیس بھی ختم ہو گیا، بی آر ٹی کیس بھی ختم ہو گیا، وقت آ گیا ہے کہ ان قومی مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ مسلم لیگ نون کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن پریزائیڈنگ افسران کے ذریعے چوری کروایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 946019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش