QR CodeQR Code

بھارتی حکومت کے اقدامات ہمیں بیچ منجدھار لے آئے ہیں، فواد چوہدری

31 Jul 2021 11:30

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا ویئرینٹ پھیلاؤ کے خلاف مودی حکومت کے ناکافی اقدامات سے انسانیت دوبارہ وائرس کے رحم وکرم پر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کی شدت پسند حکومت کے اقدامات ہمیں پھر بیچ منجدھار لے آئے ہیں۔ فواد چوہدری نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ بنی نوع انسان کورونا وائرس کو شکست دینے کے قریب تھا، بھارت کی شدت پسند حکومت کے اقدامات نے ہمیں شدید مشکل میں ڈال دیا۔ ‎انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا ویئرینٹ پھیلاؤ کے خلاف مودی حکومت کے ناکافی اقدامات سے انسانیت دوبارہ وائرس کے رحم وکرم پر ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار تیز ہو گئے ہیں جس کے باعث سندھ میں آج سے 8 اگست تک مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 946029

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946029/بھارتی-حکومت-کے-اقدامات-ہمیں-بیچ-منجدھار-لے-آئے-ہیں-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org