QR CodeQR Code

میری جان کو خطرہ ضرور ہے لیکن گھبرانے والا نہیں ہوں، شیخ رشید

31 Jul 2021 12:08

میڈیا کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری درخواست پر لال حویلی پر ہونے والی فائرنگ کی زیادہ کوریج نہیں دی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ضرور ہے لیکن ہم گھبرانے والے نہیں ہیں، میڈیا کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری درخواست پر لال حویلی پر ہونے والی فائرنگ کی زیادہ کوریج نہیں دی۔راولپنڈی میں مقامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد حساس شہر ہیں۔ انہوں نے سابق سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل سے متعلق کہا کہ مقتولہ کے مجرموں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے اور میرے بس چلے تو میں اس کو گولی مار دوں۔شیخ رشید نے میڈیا کو مخاطب کرکے کہا کہ جو پاگل لوگ ایسے جرائم کرتے ہیں انہیں زیادہ کوریج نہ دیں کیونکہ ایسے بیمار زہن کے لوگ زیادہ شہرت چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ میں نے افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے میں گرفتار ٹیکسی ڈرائیور کو رہا کرا دیا کیونکہ وہ بے قصور ہیں، ان کے گھر میں روٹی نہیں ہے، صبح نکلتے ہیں اور شام کو کما کر گھر پہنچتے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ جس نے افغان وزیر داخلہ آئیں گے انہیں تمام دستاویزات پیش کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 946037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946037/میری-جان-کو-خطرہ-ضرور-ہے-لیکن-گھبرانے-والا-نہیں-ہوں-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org