0
Saturday 31 Jul 2021 12:16

طالبان نے معروف کامیڈین کے قتل کا اعتراف کرلیا

طالبان نے معروف کامیڈین کے قتل کا اعتراف کرلیا
اسلام ٹائمز۔ ترجمان افغان طالبان نے کہا ہے کہ مقامی کامیڈین نذر محمد المعروف خاشہ زوان کے قتل میں ملوث اپنے دو جنگجوؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے قندھار کے ٹک ٹاکر خاشہ زوان کے طالبان کے ہاتھوں قتل کا اعتراف کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مقتول کو گرفتار کرنے والے دونوں مسلح افراد طالبان جنگجو تھے۔ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کہا کہ نذر محمد دراصل افغان نیشنل پولیس میں تھے اور طالبان کی ہلاکتوں اور تشدد میں ملوث تھے تاہم انھیں قتل کرنے کے بجائے طالبان کی عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے تھا۔

طالبان کے ترجمان نے مزید کہا کہ نذر محمد کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کے بجائے سزا دینے والے دونوں طالبان جنگجوؤں کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ قبل ازیں طالبان قندھار کے مقامی کامیڈین اور مقبول ٹک ٹاکر نذر محمد المعروف خاشہ زوان کے قتل میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی تھی اور اس حوالے سے متضاد بیانات سامنے آئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 946041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش