0
Saturday 31 Jul 2021 12:27

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات آئندہ سال کروانے کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات آئندہ سال کروانے کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مقررہ وقت میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکامی کے باعث شوکاز نوٹس جاری کیے جانے کے ایک روز بعد حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ اس نے قانونی ڈیڈ لائن نظر انداز نہیں کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کا کہنا تھا کہ گذشتہ انٹرا پارٹی انتخابات جون 2017ء میں ہوئے تھے اور منتخب عہدیداران کی پانچ سال کی مدت تقریباً ایک سال بعد ختم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کو جاری کے گئے نوٹس کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان قانون کی روشنی میں نوٹس کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔ احمد جواد نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی وہ جماعت ہے، جس نے ملک میں انٹرا پارٹی انتخابات متعارف کروائے۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی انتخابات، پاکستان تحریک انصاف کے قانون کا اہم جُز ہیں اور چیئرمین عمران خان کا پارٹی میں جمہوریت کے تصور کے حوالے سے واضح نظریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت اپنے قیام سے ہی انٹرا پارٹی انتخابات منعقد کراتی آئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ ان کی پارٹی نے صرف انتخابات ہی منعقد نہیں کیے بلکہ پورے عمل میں جدت اور شفافیت لانے اور انٹرا پارٹی پولنگ کے لیے آزاد الیکشن کمیشن بھی قائم کیا، جو مرکزی دفاتر سے نچلے درجے تک پولنگ کی نگرانی کرتا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے جمعرات کو مقررہ وقت میں انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر وزیراعظم عمران خان کو بطور پارٹی چیئرمین شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

ای سی پی نوٹس کی کاپی کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین سے 13 جون 2021ء کو انٹرا پارٹی انتخابات منقعد نہ کرانے کی وجوہات پوچھی گئی ہیں۔ الیکشنز ایکٹ 2017ء کے تحت تمام سیاسی جماعتوں پر لازم ہے کہ وہ مقررہ وقت پر انٹرا پارٹی انتخابات کرائیں۔ اے سی پی کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں پر لازم ہے کہ وہ ہر 5 سال میں انٹرا پارٹی انتخابات منعقد کریں، جبکہ جماعتیں اپنے قوانین کے مطابق تین یا چار سال میں بھی انتخابات کرا سکتی ہیں۔ ای سی پی نے وزیراعظم سے 14 روز میں جواب طلب کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا ہے کہ اگر نوٹس کا جواب نہ دیا گیا تو الیکشن کمیشن قانون کے مطابق مزید کارروائی کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 946042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش