QR CodeQR Code

پنجاب کے تمام سکولوں میں یکم اگست سے یکساں قومی نصاب نافذ ہوگا

31 Jul 2021 13:01

لاہور سمیت صوبہ بھر میں 2 اگست سے یکساں قومی نصاب پڑھایا جائے گا۔ یکساں قومی نصاب سے ہٹ کر کتاب لگانے پر 20 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس میں خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ صرف یکساں قومی نصاب کے تحت پہلی سے پانچویں جماعت کے بچوں کو سلیبس لگایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب بھر کے سکولوں میں یکساں قومی نصاب پڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ احکامات سے ہٹ کر نصاب پڑھانے پر پرائیویٹ تعلیمی ادارے کو 20 لاکھ روپے جرمانہ یا متعلقہ سکول کا لائسنس منسوخ کیا جا ئے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں 2 اگست سے یکساں قومی نصاب پڑھایا جائے گا۔ یکساں قومی نصاب سے ہٹ کر کتاب لگانے پر 20 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس میں خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ صرف یکساں قومی نصاب کے تحت پہلی سے پانچویں جماعت کے بچوں کو سلیبس لگایا جائے۔ یکساں قومی نصاب سے ہٹ کر سلیبس پڑھانے کیلئے پنجاب کریکولم ٹیکسٹ بک بورڈ (پی سی ٹی بی) کو درخواست جمع کروائی جائیگی، صرف پی سی ٹی بی کی منظور کردہ کتاب ہی نئے سلیبس میں شامل ہو سکے گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکول کو 20 لاکھ جرمانہ یا متعلقہ سکول کا لائنسس بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 946049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946049/پنجاب-کے-تمام-سکولوں-میں-یکم-اگست-سے-یکساں-قومی-نصاب-نافذ-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org