0
Saturday 31 Jul 2021 13:48

اسلام آباد ائیرپورٹ پر 5 کلو ہیروئن برطانیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اسلام آباد ائیرپورٹ پر 5 کلو ہیروئن برطانیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف نے منشیات کی بھاری کھیپ ترکی کے راستے برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے این ایف نے کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹ کو تحویل میں لے لیا۔ پانچ کلو سے زائد براون ہیروئن نہایت مہارت سے بیس بال کے بلوں کے اندر بھر کر اسمگل کی جارہی تھی۔ حکام کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کارگو سیکشن میں تعینات اے این ایف کا عملہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ سیالکوٹ سے بیس بال بیٹس کی کھیپ پہنچی، جو زوہیب نامی شخص نے کال کورئیر کمپنی کے ذریعے ترکی کے راستے برطانیہ بھجوانے کے لیے بک کروائی تھی۔
اسلام آباد ائیرپورٹ کارگو سکیشن سے کلیئرنگ ایجنٹ جہانزیب اس کھیپ کو کلیئر کرانے کے لیے ائیرپورٹ پر موجود تھا۔ اے این ایف کے عملے نے سامان کو مشکوک جان کر کھولا تو بیس بال بیٹس کے وزن میں فرق پایا۔ تفصیلی پڑتال پر مختلف بیٹس کے اندر  مہارت سے پاؤڈر کی صورت میں چھپائی گئی پانچ کلو گرام سے زائد براون ہیروئن برآمد  ہوئی جس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔

اے این ایف ذرائع کا کہنا تھا کہ بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد ہونے پر کلیئرنگ ایجنٹ کو تحویل میں لیکر سیالکوٹ سے کھیپ بھجوانے والے کال کورئیر کمپنی کے عملے، زوہیب اور برطانیہ میں جس پتے و نام پر منشیات بھجوائی جاری تھی، ان سب کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے گذشتہ کچھ عرصے میں سیالکوٹ سے بیرون ملک بھجوائی جانے والی یہ مسلسل دوسری ایسی کھیپ ہے۔
خبر کا کوڈ : 946061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش