QR CodeQR Code

سیف سٹی اتھارٹی لاہور کے 48 فیصد کیمرے ’’نابینا‘‘ ہونے کا انکشاف

31 Jul 2021 14:56

سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں سیف سٹی اتھارٹی کی کارکردگی کا پول کھول دیا گیا۔ لاہور میں لگے 48 فیصد کیمرے غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق جوہر ٹاون جیسا واقعہ مستقبل میں پیش آیا تو دہشتگردوں تک رسائی میں مشکلات پیدا ہونگی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں موجود سرکاری و حساس تنصیبات، عبادت گاہیں اور اہم شخصیات کے دفاتر اور رہائش گاہیں غیر محفوظ قرار دیدی گئیں۔ سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں سیف سٹی اتھارٹی کی کارکردگی کا پول کھول دیا گیا۔ لاہور میں لگے 48 فیصد کیمرے غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق جوہر ٹاون جیسا واقعہ مستقبل میں پیش آیا تو دہشتگردوں تک رسائی میں مشکلات پیدا ہونگی۔ سی ٹی ڈی  کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق اربوں روپے کا فنڈ لینے والی سیف سٹی اتھارٹی ہونے کے باوجود لاہور غیر محفوظ ہے۔

سیف سٹی اتھارٹی کے 48 فیصد کیمرے غیر فعال ہیں۔ سی ٹی ڈی نے کیمروں کے غیر فعال ہونے کی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی ہے۔ سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈویژن میں سب سے زیادہ کیمرے غیر فعال ہیں اور ان کی شرح 59 فیصد ہے۔ سٹی ڈویژن کے 55 فیصد کیمرے غیر فعال ہیں، اقبال ٹاون ڈویژن کے 50 فیصد کیمرے ’’نابینا‘‘ ہیں، جبکہ لاہور شہر میں لگے 10 ہزار 319 کیمروں میں سے 4 ہزار 928 غیر فعال ہیں۔


خبر کا کوڈ: 946068

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946068/سیف-سٹی-اتھارٹی-لاہور-کے-48-فیصد-کیمرے-نابینا-ہونے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org