0
Saturday 31 Jul 2021 19:00

سندھ میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ لاکھوں لوگوں کا معاشی قتل ہے، جماعت اسلامی

سندھ میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ لاکھوں لوگوں کا معاشی قتل ہے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں آٹھ اگست تک لاک ڈاﺅن کے اعلان کو عوام کا معاشی قتل اور دہاڑی دار مزدور، متوسط طبقے پر حکومتی ڈرون حملہ قرار دیتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز اور تاجروں کو اعتماد میں لیکر فیصلے کرنے پر زور دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ ایک ہفتے کے لاک ڈاﺅن کے نتیجے میں کراچی کے تاجروں کا پچاس ارب کا نقصان اور لاکھوں لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہو جائیں گے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے وزراء اور ارب پتی مشیر محلوں میں بیٹھ کر لاک ڈاﺅن کے فائدے بتانے کی بجائے دہاڑی دار مزدوراور کم اجرت والوں کیلئے مالی پیکیج کا اعلان، ویکسینیشن کیلئے مناسب سہولیات اور اسپتالوں میں ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں، تاکہ عوام کو ویکسین لگوانے کیلئے لمبی قطاروں میں پورا دن کھڑا ہو کر رسوا نہ ہونا پڑے۔

کاشف سعید شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تیرہ سالہ بدترین حکمرانی کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ کے عوام پہلے ہی بھوک، بدحالی، بیروزگاری، صاف پانی اور تعلیم جیسے بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، اب اس فیصلے سے بیروزگاری اور بدحالی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے، حکومت پہلے ویکسینیشن سینٹرز پر بہتر انتظامات، ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد اور لاک ڈاﺅن کے نتیجے میں متاثر ہونے والے لوگوں کیلئے مالی پیکیج کا اعلان کرے، تاکہ کسی غریب کا چولہا ٹھنڈا نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 946111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش