QR CodeQR Code

پشاور، جامعہ شہید عارف الحسینی میں جشن غدیر کا اہتمام

31 Jul 2021 19:22

مقررین کا کہنا تھا کہ یوم غدیر دراصل ختم نبوت اور امامت کے آغاز کا نام ہے، اس روز نبی کریم (ص) نے امام علیہ السلام کو امت کا مولا قرار دیا، اب امت کا فرض بنتا ہے کہ وہ اہلبیتؑ کا دامن ایسے تھام لے جیسا کہ نبی کریم (ص) نے حکم فرمایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور کی انتظامیہ کی جانب سے مدرسہ ہذا میں عید غدیر کی مناسبت سے جشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شیعہ، سنی علمائے کرام اور منقبت و نعت خواں حضرات نے امام علی علیہ السلام کی شان بیان کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ یوم غدیر دراصل ختم نبوت اور امامت کے آغاز کا نام ہے، اس روز نبی کریم (ص) نے امام علیہ السلام کو امت کا مولا قرار دیا، اب امت کا فرض بنتا ہے کہ وہ اہلبیتؑ کا دامن ایسے تھام لے جیسا کہ نبی کریم (ص) نے حکم فرمایا ہے۔ جشن کے آخر میں عید غدیر کے مناسبت سے مقابلے میں کامیاب ہونے والے افراد کو انعامات سے نوازا گیا۔


خبر کا کوڈ: 946112

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946112/پشاور-جامعہ-شہید-عارف-الحسینی-میں-جشن-غدیر-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org