QR CodeQR Code

وڈھ، ویکسین نہ لگوانے سے خسرے کی وباء پھیل گئی، دو بچے جانبحق

31 Jul 2021 19:04

اسسٹنٹ کمشنر وڈھ کے مطابق متاثرہ علاقے میں محکمہ صحت کی ٹیمیں دوبارہ روانہ ہوگئی ہیں، جو متاثرہ بچوں اور بچیوں کا علاج کرینگی۔


اسلام ٹائمز۔ خسرے کی وباء پھیلنے سے بلوچستان کے علاقے وڈھ میں دو بچے جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ متعدد بچوں کے متاثر ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بروقت ویکسین نہ لگوانے سے وباء نے شدت اختیار کر لی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق مبینہ علاقہ مکینوں کی خسرہ وباء پھیلنے کی خبروں کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم نے متاثرہ علاقہ میں ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر وڈھ رحمت اللہ مراد دشتی کے مطابق متاثرہ علاقے میں محکمہ صحت کی ٹیمیں دوبارہ روانہ ہوگئی ہیں، جو متاثرہ بچوں اور بچیوں کا علاج کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 946113

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946113/وڈھ-ویکسین-نہ-لگوانے-سے-خسرے-کی-وباء-پھیل-گئی-دو-بچے-جانبحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org