QR CodeQR Code

کوئٹہ، اسسٹنٹ کمشنرز کا اپنے علاقوں کی دکانوں کا دورہ

31 Jul 2021 19:28

حکومتی نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی نے 6 افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صدر نے دکانداروں کو حکومتی نرخ نامے پر عملدرآمد اور صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی محمد زوہیب اور اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ ڈسٹرکٹ حمائرہ بلوچ نے اپنے اپنے علاقوں میں نان بائی اور گوشت کی دکانوں کا دورہ کیا۔ دونوں افسران نے روٹی کے وزن کا معائنہ کیا اور قیمتیں چیک کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی نے حکومتی نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ نے دکانداروں کو حکومتی نرخ نامے پر عملدرآمد اور صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی۔


خبر کا کوڈ: 946115

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946115/کوئٹہ-اسسٹنٹ-کمشنرز-کا-اپنے-علاقوں-کی-دکانوں-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org