0
Saturday 31 Jul 2021 19:28

کوئٹہ، اسسٹنٹ کمشنرز کا اپنے علاقوں کی دکانوں کا دورہ

کوئٹہ، اسسٹنٹ کمشنرز کا اپنے علاقوں کی دکانوں کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی محمد زوہیب اور اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ ڈسٹرکٹ حمائرہ بلوچ نے اپنے اپنے علاقوں میں نان بائی اور گوشت کی دکانوں کا دورہ کیا۔ دونوں افسران نے روٹی کے وزن کا معائنہ کیا اور قیمتیں چیک کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی نے حکومتی نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ نے دکانداروں کو حکومتی نرخ نامے پر عملدرآمد اور صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی۔
خبر کا کوڈ : 946115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش