QR CodeQR Code

گوادر، سیکرٹری ہیلتھ کا جی ڈی اے ہسپتال کا دورہ

31 Jul 2021 19:44

بلوچستان کے ساحلی شہر کے جی ڈی اے ہسپتال کو جلد 50 بیڈ ہسپتال سے 150 اور پھر 300 بیڈ تک توسیع دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بلوچستان کے سیکرٹری نورالحق بلوچ نے جی ڈی اے ہسپتال گوادر کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر گوادر، ڈی ایچ او گوادر اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال گوادر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، جلد پالیسی بورڈ کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مزید اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ جی ڈی اے ہسپتال کو جلد 50 بیڈ ہسپتال سے 150 اور پھر 300 بیڈ تک توسیع دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہسپتال کو میڈیکل کالج کا درجہ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ہیلتھ کارڈ سے مزید بہتری آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 946116

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946116/گوادر-سیکرٹری-ہیلتھ-کا-جی-ڈی-اے-ہسپتال-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org